غیر حاضری،صدر وائی ڈی اے سمیت نشتر کے7ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری

غیر حاضری،صدر وائی ڈی اے سمیت نشتر کے7ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری

  



ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے ایم ایس نے غیرحاضری پر وائی ڈی اے ملتان کے صدر ڈاکٹر فیصل عزیز سمیت7ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے جس کے مطابق13جولائی کو وارڈ نمبر10کے ایڈمن رجسٹرار نے رپورٹ دی ہے کہ ڈاکٹر فیصل عزیز دوپہر12بجے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وائی ڈی اے کے اکثر ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں یا پھر(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

تاخیر سے ڈیوٹی پر آتے ہیں جو سروسز رولز کے برعکس ہے۔ڈاکٹر فیصل عزیز سے تین دن کے اندر تحریری وضاحت طلب کی ہے۔بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضع رہے کہ وائی ڈی اے ملتان نے13جولائی کو مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں ڈاکٹر فیصل عزیز بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ مذکورہ مظاہرے میں6شریک ڈاکٹروں کو نوٹس کے بعد وضاحت طلب کی گئی ہے ان ڈاکٹروں میں ڈاکٹر ضیاء الحق،ڈاکٹر سلیم،ڈاکٹر سید علی رضا،ڈاکٹر عثمان،ڈاکٹر ارسلان،ڈاکٹر ہاویہ شامل ہیں۔

نوٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...