تعطیلات کے باجود نجی سکولز مالکان کی من مانیاں ، ایجوکیشن افسران بے بس

تعطیلات کے باجود نجی سکولز مالکان کی من مانیاں ، ایجوکیشن افسران بے بس

  



ملتان (سٹاف رپورٹر ) موسم گرما کی تعطیلات کے حکو مت پنجاب کے حکم کی مسلسل خلاف ورزی کی جار ہی ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم ‘سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب ‘ کمشنر ملتان ‘ ڈپٹی کمشنر ملتان اور افسران تعلیم کی جانب سے کارروائی نہ ہونے کے باعث نجی سکولز مالکان من مانیاں کر رہے ہیں ۔اس بار(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

بھی ممتاز آباد ‘گلگشت کالونی سمیت شہر بھر میں بیشتر نجی سکولز کھلے ہوئے ہیں جو حکومت پنجاب کی گڈ گورننس کے دعوے کو چیلنج کر رہے ہیں ۔ سی ای او اعزاز احمد خان جوئیہ نے چیکنگ کا حکم دیا مگر مبینہ طور سکولز مالکان سے ملی بھگت کرکے اہلکار انہیں ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔ اشرف پبلک سکول چک 5فیض ثبوت کے طور پر سامنے آگیاہے جس کی سکول وین کے حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور دیگر تمام زخمی ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے 25مئی سے صوبے کے تمام سکولز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو پہلے توکئی سکولز نے اس پر بالکل عمل نہیں کیا ۔ محکمہ تعلیم نے نوٹس جاری کرکے بھاری جرمانے کئے مگر بعد ازاں بااثر سکولز مالکان کے سامنے ایجوکیشن افسران بے بس ہو گئے اور جرمانے ختم کر دئیے گئے جس پر با اثر سکولزمالکان کے حوصلے بلند ہو گئے اور چھٹیاں ختم ہونے سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی سکول کھول لئے جو تاحا ل کھلے ہوئے ہیں اور قانون کا منہ چڑا رہے ہیں ۔اس صورتحال میں مذکورہ بچے اور ان کے والدین مضطرب ہیں ۔ تعلیمی حلقوں نے مذکورہ صورتحال کا ذمہ دارصوبائی وزیر تعلیم‘ سیکرٹری تعلیم سکولز‘ ڈپٹی کمشنر اورسی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کوقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے افسران کی ملی بھگت سے ایسا ہورہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...