چک 5فیض سکول وین حادثہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نجی سکول مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے رجسٹریشن کینسل کرنے کا حکم،اے ای او معطل

چک 5فیض سکول وین حادثہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نجی سکول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر )بستی ملوک کے علاقے چک5فیض میں سکول وین کے حادثے میں ایک بچے کے جاں بحق اور دیگر تمام بچوں کے زخمی ہونے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے پرائیویٹ اشرف پبلک سکول کے مالک کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن اعزاز احمد خان جوئیہ نے مذکورہ سکول کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو اس سکول کیساتھ الحاق ختم کرنے کا لیٹر بھی بھجوا دیا ہے ۔سی ای او اعزاز احمد جوئیہ نے موسم گرما کی تعطیلات کے حکومتی نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی سکول کھلنے پرمتعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر راؤ محمد اختر کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل صدر طارق حبیب کو شوکازنوٹس جاری کر دیا ہے ۔