آرا پُلی بہاولپور روڈ پر سکول وین الٹ گئی،ایک بچہ جاں بحق،14زخمی

آرا پُلی بہاولپور روڈ پر سکول وین الٹ گئی،ایک بچہ جاں بحق،14زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،بستی ملوک(وقائع نگار، نمائدنہ پاکستان)آراپلی بہاولپور روڈ پر سکول وین الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور14زخمی ہوگئے ہیں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے بعد(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
نشتر ہسپتال منتقل کروایا گیا ہے جبکہ سرکاری طور پر سکولوں کی چھٹیوں ہونے کے باوجود سکول کھولنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق اشرف پبلک سکول اڈا5فیض کے طلباء چھٹی ہونے کے بعد وین پر سوار ہوکر واپس گھر جارہے تھے۔کہ آراپلی کے قریب ٹائی راڈ ٹوٹنے سے وین الٹ گئی جس سے15بچے زخمی ہوگئے۔انہیں نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیاہے جہاں پر11سالہ رامیش ولد ذوالفقار جاں بحق ہوگیا۔جبکہ دیگر زخمی ہونے والوں میں عنبرین،رابعہ،سائرہ، اسماء،رقیہ،کلثوم، ذیشان،نعمان،طلحہ، کاشف،نعمان، شائستہ، عاصم اور عبدالجبار شامل ہیں ڈاکٹر کے مطابق زیر علاج بچوں میں سے دو بچوں کی حالت تسلی بخش نہیں ہے۔موٹروے روڈ پر حادثہ ہونے کے باوجود جائے حادثہ پر موٹروے پولیس نہ پہنچی مقامی افراد کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ملتان سے ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی لیکن موٹروے پولیس کی ناہلی ،سستی کی انتہا ہے کہ روڈ پر موجود ہونے کے باوجود جائے حادثہ پر آنا گوارہ نہیں کیا واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ملتان نے سکول انتظامیہ اور گاڑی مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکامات جاری کر دیئے یاد رہے کی سرکاری تعطیلات ہونے کے باوجود نجی تعلیمی اداروں نے شدید گرمی میں بھی سکول کھولے ہوئے ہیں ۔