انتظامیہ کی عدم دلچسپی،نشتر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے ادویہ ندارد

انتظامیہ کی عدم دلچسپی،نشتر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے ادویہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے ادویات دستیاب نہ ہیں جسکی وجہ سے مریضوں کو علاج کروانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے روزانہ آنے والے مریضوں کو ہیپاٹائٹس کی ادویات کی فراہمی کا یقین(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

دلواکر ٹرخایا جارہا ہے واضع رہے ہیپاٹائٹس کا علاج زیادہ مہنگا ہوتا ہے غریب مریض اس وجہ سے پریشانی میں دوچار ہیں۔ہیپاٹائٹس کے مریضوں نے مفت ادویات کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نشتر انتظامیہ کے مطابق ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو جلد مفت ادویات فراہم جائیں گی۔