کوٹ ادو، نئے ٹیکسز پر اعتراضات کی سماعت کے موقع پر تاجر تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

کوٹ ادو، نئے ٹیکسز پر اعتراضات کی سماعت کے موقع پر تاجر تنظیموں کا احتجاجی ...

  



کوٹ ادو(تحصیل روپورٹر) میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی جانب سے دکانداروں اور شہریوں پر صفائی ، گٹر، پروفیشنل تشہیری بورڈ جنکی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے لگانے کا عمل جاری (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ہے۔ جسکی اعترا ضعات کی تاریخ10جولائی تھی۔ گزشتہ روز ان اعتراضعات کی 11بجے دن سماعت تھی۔ اعتراضعات کی سماعت کے موقع پر کوٹ ادو شہر کی مختلف سیاسی و سماجی مذہبی اور تاجر تنظیموں کی ایک مشترکہ بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت انجمن تاجران کے صدر حاجی ممتاز احمد، حاجی بلال احمد، واجد سعید ملک ، محمد عثمان شیخ، جماعت اسلامی کے چوہدری زاہد اجمل ، مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد عارف ندیم جمعیت علماء پاکستان کے غلام عباس نورانی، پاکستان تحریک انصاف کے داکٹر عمر فاروق بلوچ، عمران رفیق ، جمیعت اہلحدیث کے حاجی سرور علی شاہ، سابق چیئرمین و کونسلر رائے مشتاق رسول، رفیق احمد خان، سابق ناظمین و کونسلر رائے عابد حسین، شفیق، احمد خان ہیں۔ تاجر رہنماؤں حاجی امین حیدر، اور دیگر نے کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دوکاندارون اور شہریوں پر جو ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں وہ انتہائی ناجائز ہیں یہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔ ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد چیئرمین کے آنیپر انکے دفتر میں شہیر رہنماؤں کے ان سے مذاکرات ہوئے جسمیں شہریوں اور تاجر تنظیمیوں اور کونسلروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جو گفت و شنید کے بعد ٹیکس عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا بھی میونسپل کمٹی پہنچے۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...