سانحہ احمد پور شرقیہ کی متاثرہ 12سالہ بچی دم توڑ گئی، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 56ہوگئی

سانحہ احمد پور شرقیہ کی متاثرہ 12سالہ بچی دم توڑ گئی، جاں بحق ہونیوالوں کی ...

  



ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے ماڈرن برن یونٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کی ایک اور زخمی دم توڑ گئی ۔ 12سالہ علیشباہ دختر حیات اس سانحہ میں 86فیصد جھلس چکی تھی۔ جسکو بچانے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کی ڈاکٹروں نے بھر پور کوشش کی مگر وہ بچ نہ سکی۔ نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں احمد پور شرقیہ کے فوت ہونے والے زخمیوں کی مجموعی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ 66زخمی برن یونٹ میں لائے گئے تھے۔ 8زخمیوں کو حالت بہتر ہونے پر پہلے ہی ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ جبکہ 2زخمی ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...