یوسی 68وزیر ٹاؤن میں گٹر ابل پڑے، علاقہ فلتھ ڈپو میں تبدیل

یوسی 68وزیر ٹاؤن میں گٹر ابل پڑے، علاقہ فلتھ ڈپو میں تبدیل

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل68وزیر ٹاؤن کے رہائشیوں نے گزشتہ روز واسا ملتان کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا وزیر ٹاؤن میں جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں علاقہ فلتھ ڈپو بن چکا ہے گندے پانی کیوجہ ماحول تعفن زدہ ہے۔ڈینگی اور ملیریا کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے مساجد کو جانے والے راستے گندے پانی کیوجہ سے بند ہیں گٹروں پر ڈھکن نہ ہونے کیوجہ حادثات میں اضافہ ہوچکا ہے وزیرٹاؤن کے علاوہ رشید آباد المصطفے کالونی،یونین کونسل10کے علاقے بھی واسا کی نااہلی کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ واسا کا شکایات سیل عملاً گیر فعال ہوچکا ہے۔شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔اگر کوئی جانئی نقصان ہوا تو ذمہ دار کمشنر،ڈی سی ملتان اور واسا حکام ہوں گے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین ظفر لاشاری،سلمان شیخ،منظور خان،کامران جبار،طفیل،منسور حسین،سجاد حسین،ذیشان علی،محمد حسین،محمد طارق،جعفر خان،قیصر عباس ودیگر نے کہا اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو واسا آفس کا گھیراؤ کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...