تخت بھائی ،جہانگیر آباد فیڈر سے بجلی ٹرپنگ ،گھریلو برقی آلات ناکارہ

تخت بھائی ،جہانگیر آباد فیڈر سے بجلی ٹرپنگ ،گھریلو برقی آلات ناکارہ

  



تخت بھائی(نامہ نگار) جہانگیر آباد فیڈر پر بجلی ٹرپنگ اور اوو لوڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔شاہراہ ملاکنڈ بلاک اور واپڈا ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان۔ اس سلسلے میں یونین کونسل جہانگیر آباد کے معززین کا ایک اجلاس سینئر قانون دان جمشید خان ایڈوکیٹ کے حجرے میں منعقد ہوئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمشید خان ایڈوکیٹ، ناظم نورزاد میر ،اسرار مہمند اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر آباد فیڈر پر بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ نے یہاں کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ بجلی کے مسلسل ٹرپنگ اور اوولوڈنگ کی وجہ سے گھروں میں قیمتی اشیاء جل کر غریب عوام کو آئے روز نقصان پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر جہانگیر آباد کے لیے نئے فیڈر پر فور ی طور پر کام شروع نہیں کیا گیا توعلاقے کے عوام سروں پر کفن باندھ کر واپڈا دفاتر کا گھیراؤ اور شاہراہ ملاکنڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر