بونیر،برساتی نالے میں مرنے والے بچے کی نعش نکال لی گئی

بونیر،برساتی نالے میں مرنے والے بچے کی نعش نکال لی گئی

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بدھ کے روز زگہ ڈگر کے برساتی نالے میں ڈوب جانے والے چھ سالہ فیاض ولد عبداللہ کی لاش ریسکیو اپریشن کے تیسرے روز جمعہ کے دن صبح کے وقت ڈگر پل کے گہرے پانیوں میں سے نکال لیا گیا ہے ۔جہاں ھزاروں کی تعداد میں عوام علاقہ لاش نکالنے میں منتظر تھے۔لاش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ھسپتال ڈگر لے جایا گیا جہاں ابتدائی میڈیکو لیگل پروسز کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔عوام کی بڑ ی تعدا د لاش کے ھمراہ انکے گھر گئے اور تدفین تک عمزدہ خاندان کے ھمراہ رہے۔لاش کی تلاش بدھ کے روز سے مقامی طور ماہر مانے جانے والے نوجوانوں نے شروع کررکھی تھی۔اور ڈی پی اور کے حکم پر ڈگر پولیس کی تعاون حاصل رہی ۔اور اگلے دن جمعرات کے روز ڈی سی بونیر ظریف المانی کی زاتی دلچسپی سے پشاور سے ریسکیو ٹیم کو بلالیا گیا اور پاک فو ج بونیر یونٹ کے کمانڈر کرنل فیصل نے تربیلہ سے ارمی کے تربیت یافتہ عوطہ خوروں کی ٹیم بلایا اور سب نے ملکر تلاش کا کام جاری رکھا۔اور اخر کار کوششیں کامیاب ہوکر ا للہ کی مدد سے لاش کو تلاش کرکے نکال لیا گیا ۔جس پر علاقہ عوام نے ڈی سی ،ڈی پی او،پاک فوج کے کرنل کی خصوصی دلچسپی کو سراہا ہے ۔ ڈی سی ،ڈی پی او،پاک فوج کے کرنل ،علاقہ عمائیدین ،سیاسی وسماجی شحصیات اور بونیر پریس کلب کے جملہ ممبران نے عمزدہ خاندان سے تعزیت کی اور اللہ تعالیٰ سے پسماندگان کے لیے صبر جمیل عطاکر نے کی دعا کی ہے۔ادھر ڈی سی بونیر ،ڈی پی او بونیر ،پاک فوج کے کرنل ،ڈسٹرکٹ ناظم اور نائب ناظم نے علاقہ عوام سے بارشوں کے موسم میں سیالابی ریلوں سے اپنا اور اپنے کم سن بچوں کی تحفظ کی خاطر احتیاط کرنے کی ھدایات دی ہیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...