جعلی ادویات فروخت کرنے پر ملزمان کو قید وجرمانے کی سزا

جعلی ادویات فروخت کرنے پر ملزمان کو قید وجرمانے کی سزا

  



پشاور( سٹاف رپورٹر ) ڈرگ کورٹ پشاور کی عدالت نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کا جرم ثابت ہونے پر تین الگ الگ مقدمات کے مجرموں کو قید اور جرمانہ کی سزائیں سنادیں ڈرگ کورٹ کے چیئرمین محمد طارق کی عدالت مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے افغان میڈیکوز بنوں روڈ ،ٹل ضلع ہنگو کے مالک فدا محمد ولد سلطان محمد کوجرم ثابت ہونے پر 5 سال قید بامشقت اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید تین ماہ قید کاٹنا ہوگی دوسرے مقدمے میں لاچی ضلع کوہاٹ میں فوجی فاؤنڈیشن کے قریب واقع ڈرگ سٹور کے مالک ناصر یعقوب قید اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید اڑھائی ماہ جیل کاٹنا ہوگی تیسرے مقدمے میں آئی ایم فارما سوٹیکل کمپنی انڈسٹریل سٹیٹ حیات آباد کے پروڈکشن منیجر امتیاز روپے خان کو غیر معیاری ادویات بنانے کے جرم میں 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو ایک ماہ قید کاٹنا ہوگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...