گورنمنٹ کالج ڈگر میں اردو اور اکنامکس کے کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ

گورنمنٹ کالج ڈگر میں اردو اور اکنامکس کے کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیاہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر میں بی ایس پروگرام کے تحت اردو اور اکنامکس کے مضامین شامل کئے جائیں ۔تاکہ طلباء کو درپیش مسائل حل ہوسکے ،ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ گور نمنٹ ڈگری کالج ڈگر پر پورے بونیر کی اٹھ لاکھ ابادی کا انحصار ہے ۔ہر سال سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے ہزاروں طلباء فارغ ہو تے ہے ۔جس میں سب کی ترجیح ڈگری کالج ڈگر میں داخلہ لینا ہوتاہے ۔مگر ایف اے ۔ایف ایس سی کرنے کے بعد وہ مختلف مضامین میں داخلہ لینا چاہتے ہے ۔مگر بدقسمتی سے گو رنمنٹ ڈٰگری کالج ڈگر میں اردوں اور اکنامکس کی مضامین نہ ہونے کی وجہ سے وہ دوسرے اضلاع میں داخلہ لینے پر مجبور ہوتے ہے ۔لہذا گور نمنٹ دگری کالج ڈگر میں ان مضامین کو رایئج کرنے کی منظوری دی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...