خیبر ایجنسی ،آل کسٹم کلیئرنس ایجنٹ طور خم کا انٹر نیٹ کی خرابی کیخلاف مظاہرہ
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)آل کسٹم کلیئرنس ایجنٹ طورخم نے انٹرنیٹ خرابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پی ٹی سی ایل عملے کے خلاف شد ید نعر ہ بازی کی مظاہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے کسٹم صدر حیا ت اللہ نے کہا کہ گز شتہ کئی دنوں سے طورخم انٹرنیٹ خراب ہے جس کی وجہ سے کسٹم میں کام نہیں ہو رہا ہے پورے پورے پاکستان میں نظام وی بک کے ساتھ منسلک ہے لیکن وی بک انٹرنیٹ کے بغیر کام نہیں کر تا اس لئے کسٹم میں اور کلئیر نس ایجنٹس کے تمام کام روک دیا گیا ہے اور ایک گاڑی کلیئر نس پر تین چا ردن لگتے ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم میں سینکڑوں کسٹم کلئیر نس کے دفاتر ہیں اور وہ باقاعدہ گی سے بل جمع کر تے ہیں لیکن اسکے باوجود بھی انٹرنیٹ ہر وقت خراب ہو تا ہے صدر کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے صدر نے کہا کہ گز شتہ چار مہینوں سے نیٹ کام نہیں کر رہا ہے جسکی وجہ سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو کافی مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام کو بار بار شکایت کی ہے لیکن کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے انہوں نے کہا کہ پورے تحصیل میں صرف دو لائن مین ہیں اس لئے روزانہ انٹرنیٹ خراب ہوتا ہے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بیس جولائی تک انٹرنیٹ بحال نہیں کیا گیا تو وہ امپورٹ ایکسپورٹ کو مکمل بند کر ینگے ۔