حافظ آباد ، ایک کروڑروپے مالیت کی ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

حافظ آباد ، ایک کروڑروپے مالیت کی ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

  



حافظ آباد(آئی این پی )حافظ آباد پولیس نے موٹر وے انٹر چینج کے قریب کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں ہیر وئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ مالیت کی چالیس کلو ہیروئن برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم علاقہ غیر سے ہیروئن پنجاب کے مختلف شہروں میں فروخت کے لئے لا رہا تھا۔ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم احسان اللہ علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں ہیروئن کار کے خفیہ حصوں میں چھپا کر لا رہا تھا جیسے ایس ایچ او تھانہ کسی سے غلام احمد نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پنڈی بھٹیاں موٹر وے انٹر چینج کے قریب رو ک کر اسکے قبضہ سے ایک کروڑ مالیت کی ایک من ہیروئن برآمد کر لی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم علاقہ غیر سے ہیروئن پنجاب کے مختلف شہروں میں فروخت کے لئے لا رہا تھا۔تاہم اس کے دیگر دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

ہیروئن برآمد

مزید : پشاورصفحہ آخر