انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور، انٹری ٹیسٹ 16جوالائی کو ہوگا

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور، انٹری ٹیسٹ 16جوالائی کو ہوگا

  



پشاور( کرائمز رپورٹر )انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور تعلیمی سال2017-18کیلئے داخلہ ٹیسٹ16جولائی کو ہوگا۔ جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انٹری ٹیسٹ پشاور(پشاور یونیورسٹی کرکٹ گراؤ نڈ بالمقابل خیبر میڈیکل کالج اور اسلامیہ کالجیٹ ہاکی گراؤنڈ)، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد،جہانزیب کالج سوات اور وینسم کالج ڈی آئی خان سینٹرز میں ETEAکے تعاون سے بیک وقت منعقدکیا جائے گا۔جس میں کل17000امیدوار حصہ لیں گے۔ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کا تعلق خیبر پختونخوا ،فاٹا آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے ہے۔ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان17جولائی کو کیا جائے گا۔ امیدوارنتائج کو ETEAکی ویب سائٹ www.etea.edu.pk اورانجینئرنگ یونیورسٹی کے مین نوٹس بورڈ پر بھی دیکھ سکیں گے۔ اُمیدواروں کیلئے اطلاع ہے کہ تمام ٹیسٹ سینٹرز کے گیٹ مذکورہ تاریخ کو صبح6:00بجے کھولے جائیں گے اور:00 8بجے بندکئے جائیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ صبح 9بجے شروع ہوگا جس کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ کارڈ (ایڈمیٹ کارڈ) کے بغیر کسی بھی اُمیدوار کو ٹیسٹ میں بیھٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اُمیدواروں کو پہلے سے جاری کئے گئے ایڈمیٹ کارڈ قابل قبول ہیں۔ موبائل فون، کیمرہ، کیلکولیٹر،ہر قسم کے بیگ، نوٹ بک، کتابیں اور دیگر الیکٹرانک آلات سینٹر میں لانا سختی سے منع ہے۔ ٹیسٹ کے دوران الیکٹرانک آلات کے استعمال سے امیدوار کا ٹیسٹ منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی ایڈمینسٹریشن کی والدین سے خصوصی اپیل ہے کہ رش سے بچنے کیلئے عملے کیساتھ بھر پور تعاون کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...