تحصیل کونسل ڈگرنے 31کروڑ 18لاکھ سے زائد بجٹ کی منظوری دیدی

تحصیل کونسل ڈگرنے 31کروڑ 18لاکھ سے زائد بجٹ کی منظوری دیدی

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل کونسل ڈگر نے مالی سال 2017--18 کے لئے ٹوٹل بجٹ 31 کروڑ 18 لاکھ 71 ہزار 267 روپے اتفاق رائے سے منظور کرلیا ۔جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 6 کروڑ 42 لاکھ 24 ہزار 456 روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لئے 23 کروڑ 86 لاکھ اٹھ ہزار روپے مختص کئے گئے ۔اپوزیشن لیڈر صاحب ذادہ اشفاق احمد سمیت دیگر ممبران کی جانب سے مختص شدہ فنڈز میں سے بعض میں کمی اور بعض میں اضافہ کے ساتھ بجٹ منظور کرلیا گیا ۔صوبائی حکومت کی جانب سے دئے گئے گرانٹ میں کٹوتی کرنے پر اراکین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ٹی ایم اے کے فنڈز سے کٹوتی کرکے صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ۔کنو نئیر خالد حان کی صدارت میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم سعید الرحمان مفکر ۔ٹی اوآر امین خان ۔اکاونٹ افیسر ناہید حان ،صداقت حان سمیت بعض محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔تحصیل کونسل کے ممبران شیرین حان ۔اپوزیشن لیڈر صاحب ذادہ اشفاق احمد ،نظام الملک ۔شوکت حان ،رشید احمد ۔مولانا افضل ۔ڈاکٹر گور دیپ کمار نے بجٹ میں مختص کئے گئے رقوم میں بعض میں کٹوتی کی ۔جبکہ بعض میں اضافہ کیا گیا ۔بعد میں اتفاق رائے سے کونسل کے تمام ممبران بجٹ کی منظوری دی ۔ تحصیل ناظم سعید الرحمان مفکر نے اتفاق رائے سے بجٹ پاس کرنے پر تمام کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمار امقصد عوام کی خدمت کرناہے ۔تھصیل کونسل ڈگر کے ممبران نے اتفاق رائے سے بجٹ پاس کرکے ثابت کردیا کہ جملہ ایوان عوام کے مسائل کے حل میں بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کاساتھ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل ڈگر کی بلڈنگ کے لئے جو فنڈز مختص کی گئی ہے ۔اس کے لئے کمیٹی بنائی جائے تاکہ جلد از جلد اس پرکام شروع کی جائے ۔ٹی او آر امین حان نے کونسل کو بتایا کہ بلڈنگ کی تعمیر اور زمین کی خریداری کے لئے پراسسز جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ٹی ایم اے ڈگر کے لئے فائیر بریگیڈ اور بلڈنگ تعمیر کی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...