ن لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ،خاور مہمند

ن لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ،خاور مہمند

  



تخت بھائی( تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل تخت بھائی کے صدر اور سابق صوبائی وزیر خزانہ افتخار خان مہمند کے فرزند خاور خان مہمند نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کا خالق جماعت ہے اور قیام پاکستان سے لیکر اب تک مسلم لیگی رہنما پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لیے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام مسلم لیگی کارکنوں کومرکزی قائد میاں محمد نواز شریف اور صوبائی صدرانجینئر امیر مقام کی قیادت پر بھر اعتماد ہے جن کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔اور مخالیفین کو ائندہ انتخابات میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مزدور آباد تخت بھائی میں وزیر اعظم کے خصوصی معاون انجنیئر امیر مقام کی تر قیاتی فنڈز سے کمیونٹی کو سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔جس سے ویلج کونسل 2 دامنکوہ کے ناظم عمرا خان ،مسلم لائرز فورم کے نسیم خان ایڈوکیٹ،مرکزی کونسل کے ممبر حاجی عبد السلام،اقبال خان مہمند،محمد اسرا خان مہمند،حاجی عالمزیب خان ،شیر قیوم مست خیل ،سراج خان،اور افضل خان نے بھی خطاب کیا۔جبکہ امیر مقام کے پرسنل سیکریٹری شکیل خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔خاور خان نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن امیر مقام کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔جو دن رات صوبے کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے کوششین جاری رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ میرے والد سابق صوبائی وزیر خزانہ افتخار خان مہمند نے 45سال تک اس علاقے کے عوام کی بے لوث خد مت کی ہے۔اور ہمارے خاندان کے اباو اجداد کی سو سالہ سیاسی اور سماجی خدمات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ہم علاقے کے عوام کی بلا امتیاز اور بے لوث خدمت جاری رکھیں گے۔بعد میں انھوں نے مزدور آباد کے سوئی گیس سے محروم کمیونٹی کو گیس پائپ لائن بچھانے کا افتتاح کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر