باجوڑ ،سیلاب متاثرین کا اقرباپروری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ ،سیلاب متاثرین کا اقرباپروری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ سیلا ب متاثرین کا امدادی اشیاء کی تقسیم میں اقرباء پروری کے خلاف مظاہرہ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل واڑہ ماموند کے متاثرین نوشیر خان ،غفار خان ،بخت خان ،فضل جان، محمد ایازاور ملک ریاض سمیت پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان نے باجوڑ پریس کلب میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیدوران کیا اُنہوں نے کہ ا کہ باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقوں تحصیل واڑہ ماموند ،کگہ، گٹکی،سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں شدید سیلابی ریلے کیوجہ سے مکانات ،مساجداور لاتعداد مال مویشی بہہ گئے جس کے بعد علاقے کے خان خوانین،ملکان اور دیگر سیاسی تنظیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے کرکے امدادی اشیاء لیویزکگہ پیکٹ میں ڈیوٹی پر تعینات صوبیدار جو اپنے بھائی کی جگہ ڈیوٹی کر رہا ہے کو حوالے کیا جس میں آٹا، خیمے اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں لیکن لیویز پیکٹ میں موجود صوبیدار اور اُن کا عملہ مل کر امدادی اشیاء کو رشتہ داروں اور غیر متعلقہ ا فراد میں تقسیم کیا ہے جس سے متاثرین کو محروم رکھا گیا ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور سیاسی شخصیت ملک ریاض نے کہا کہ باجوڑ میں حالیہ با رشوں کیوجہ سے تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے حتی کہ قبرستان بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں حکومت اور ممبر قومی اسمبلی نے ناکافی تعاون کرکے متاثرین کو کھلے آسمان تلے بے آسرا چھوڑ د ئیے ہیں اور سیاسی پارٹیاں اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے علاقے کا دورہ کرکے صرف فوٹو سیشن کر رہے ہیں اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان ،گورنر خبر پختونخوا اور پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ سے پر زور مطالبہ کیا کہ سیلا ب متاثرین کے مالی امداد کیساتھ ساتھ تباہ شدہ مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے معاوضہ دینے کے احکامات صادر کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...