ضلع ناظم صوابی کا انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
صوابی( بیورورپورٹ) ضلع ناظم صوابی امیر الرحمن اور تحصیل ناظم رزڑ حاجی غلام حقانی نے ڈی سی صوابی معتصم باللہ شاہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔ انہوں نے مواضعات ڈاگئی، دوبیان ، یار حسین ، شیخ جانہ اور دیگر مواضعات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ملاقات کر کے ہمدردی کااظہار کیا۔ اور ضلعی و تحصیل حکومتوں کی جانب سے متاثرین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پرا نہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کر کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مالی امداد کے لئے تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے صوابی بُری طرح متاثر ہو چکا ہے جانی نقصانات کے علاوہ کھڑی فصلوں اور عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے#