تیمرگرہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

تیمرگرہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

  



تیمرگرہ ( بیورورپور ٹ ) ٹی ایم اے تیمرگرہ کی جانب سے تحصیل نا ظم ریاض محمد ایڈوکیٹ کے زیر نگرانی ناجایز تجاوزات کے خلا ف گرینڈ آپریشن شروع ،بار ش سے ضلعی ہیڈ کوا ٹر میں بند نالے کھول دئے گئے ۔تحصیل نا ظم ریاض محمد ایڈو کیٹ کے زیر نگرانی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں نے بازار کشادگی مہم میں بھاری مشینری کے مدد سے حصہ لیااور اس دوران درجنوں غیر قانونی تجاوازات کو مسمار کردیا گیا جبکہ گزشتہ دوروز سے جاری بارشوں کے با عث لینڈ سلائیڈ نگ اور بند ند ی نالوں اور کلو ٹس کو کھول دیا گیا ،مقامی شہر یوں نے دن رات محنت پر تیمرگرہ ٹی ایم اے کی کار کر د گی کو سراہا ،دریں اثناء تحصیل نا ظم ریاض محمد ایڈو کیٹ نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی ضرویات کی فراہمی ،سڑکوں کی کشاد گی اور تجاوات کے خا تمے پر کسی قسم مکا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ،انہوں نے لوگوں سے جاری مہم میں تعاون کی اپیل کی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...