ڈیرہ ،دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

ڈیرہ ،دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ شہر کے باکھری بازار کی گلی ڈاٹ والی کے قریب دکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر،واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کے فائر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کئی گھنٹوں کے بعد قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے معروف باکھری بازار میں گلی ڈاٹ والی کے قریب دکان میں آگ لگ گئی جو بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی ،آگ اتنی شدید تھی کہ اسکے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے اور اس آگ کے دیگر دکانوں اور رہائشی علاقے تک پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے فائر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پایا تاہم دکان میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے متاثرہ دکان کے مالک اور موقع پر موجود تاجروں کے مطابق دکان میں لگنے والی آگ کے دوران پیسکو حکام کو بجلی بند کرنے کا کہا گیا تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے لیکن اطلاع کے باوجود بجلی کو بند نہیں کیا گیا جس پر موقع پر موجود تاجروں نے پیسکو کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...