صوابی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ ماں جاں بحق ،بیٹی زخمی

صوابی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ ماں جاں بحق ،بیٹی زخمی

  



صوابی( بیوروپورٹ) ضلع صوابی گھریلو ناچاقی پر اندھا دھند فائرنگ سے ماں جاں بحق ،بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی سہ پہر موضع زیدہ میں ایک شخص ظاہر شاہ ولد امان الملک سکنہ پا بینی حال زیدہ نے گھر کے اندر پستول سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کی ماں مسماۃ (م) زوجہ امان الملک جاں بحق جب کہ ملزم کی بیوی مسماۃ(ن) زوجہ ظاہر شاہ اور بیٹی مسماۃ(ص)دختر ظاہر شاہ شدید زخمی ہو گئیں وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کی ہے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او زیدہ مراد علی شاہ خان نے بمعہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ کر ملزم ظاہر شاہ کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا زیدہ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...