کرک ،فائرنگ کے واقعہ میں ایک جاں بحق ،دوسرا زخمی

کرک ،فائرنگ کے واقعہ میں ایک جاں بحق ،دوسرا زخمی

  



کرک ( بیورورپورٹ) تخت نصرتی میں عدالت کے قریب فائرنگ ‘ایک جاں بحق ایک زخمیُ تھانہ تخت نصرتی میں ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج ‘ تفصیلات کے مطابق تخت نصرتی عدا لت کے ساتھ مخالفین نے فا ئرنگ کر کے محمد آمین ولداصل خان سکنہ فتح بانڈہ کو قتل ‘ اور سیف اللہ دین سکنہ فتح بانڈہ کو زخمی کر دیا ‘ مقتول اور مجروح تخت نصرتی عدالت میں پیشی کے لئے آئے تھے اور واپس جا رہے تھے ‘مجروح سیف اللہ دین کی مدعیت میں تھا نہ تخت نصرتی میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے اور محمد عمر ولد نور بادشاہ ساکن شنوہ گڈی خیل ‘ محمد آیاز ولد مثل خان سکنہ فتح بانڈہ ‘ سمیع اللہ ولد قلم خان سکنہ فتح بانڈہ ملزمان نامزد کر دئے گئے ہیں ‘پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ‘

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...