یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ کل ہوگا 14شہروں میں امتحانی مراکز قائم

یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ کل ہوگا 14شہروں میں امتحانی مراکز قائم

  



لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام مشترکہ انٹری ٹیسٹ کل بروز اتوار 16جولائی کو ہوگا۔ جس میں 43ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے کل 14شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں یو ای ٹی مین کیمپس لاہور سمیت کالا شاہ کاکو، ٹیکسلا، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، گجرات، اسلام آباد، رسول ، رحیم یار خان، میانوالی اور ساہیوال شامل ہیں۔ انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جس میں امیدواران کے والدین کیلئے بیٹھنے کی جگہیں اور داخلی اور خارجی راستوں کے حوالے نقشہ جات آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیسٹ کے نتائج کے بعد28اور 29 جولائی دو روزہ اوپن ہاؤس بھی منعقد ہوگا جس کا مقصد جامعہ اور اسکے شعبہ جات میں دستیاب مختلف سہولیات کے متعلق آگاہی اور طلبہ و طالبات کے ذہنی رجحان کے حوالے سے درست شعبہ کے انتخاب کے حوالے سے مدد فراہم کرنا ہے

یو ای ٹی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...