ملکی ترقی کے راستے میں کرپٹ موروثی سیاسی پارٹیاں اور سٹیٹس کو کی قوتیں ہیں :مشتاق احمد خان

ملکی ترقی کے راستے میں کرپٹ موروثی سیاسی پارٹیاں اور سٹیٹس کو کی قوتیں ہیں ...

  



صوابی (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورترقی کے راستے میں کرپٹ موروثی سیاسی پارٹیاں اور سٹیٹس کو کی قوتیں ہیں۔ نوجوانوں کی طاقت سے سٹیٹس کو کو توڑ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں اپنی رہائشگاہ پر جے آئی یوتھ ضلع صوابی کی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عید ملن پارٹی سے جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے قائم مقام صدر حافظ حمید اللہ، امیر جماعت اسلامی ضلع صوابی محمود الحسن ،سیکرٹری جنرل عبدالغفار، جے آئی یوتھ ضلع صوابی کے صدر ظفر بخاری ،تحصیل ناظم صوابی واحد شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو پانچ سال میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر اور دس سال میں سپر پاؤر بنادیں گے نوجوان کرپشن کے خلاف ہماری جدوجہد کے لئے ہر اول دستہ ہیں ۔ کرپشن کے گاڈ فادر کو نوجوانوں کی طاقت سے نمونۂ عبرت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور موروثی سیاستدان و پارٹیاں نوجوانوں کی طاقت سے خوفزدہ ہیں ، اسی لئے موروثی سیاسی پارٹیوں نے نوجوانوں کے لئے اوپر قومی سیاست کے دروازے بند کردئیے ہیں۔ موروثی سیاسی جماعتیں مافیاز ہیں اپنی تیسری نسل پاکستان پر مسلط کرنا کرنا چاہتی ہیں۔ کرپشن نے کینسر کی صورت اختیار کرلی ہے، اس کینسر کا علاج صرف جماعت اسلامی کی امین اور دیانتدار قیادت کرسکتی ہے۔ 2018ء کے انتخابات میں کرپشن اور موروثی سیاست کو دفن کردیں گے۔ جدید ترین فلاحی و اسلامی ریاست کے لئے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ قومی بجٹ میں نوجوانوں کا حصہ میٹرو ٹرین کے ایک کلومیٹر خرچ سے بھی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ، روزگار اور کھیل کا میدان ہر نوجوان کا حق ہے لیکن انہیں ان حقوق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔ نوجوانوں کے ان حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔نوجوانوں کی حقیقی نمائندہ پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے۔پاکستانی نوجوان موروثی سیاسی جماعتوں اور مافیاز کو پہچان لیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت صرف جماعت اسلامی میں ہے۔ جماعت اسلامی ہی واحد پارٹی ہے جن کے کسی لیڈر کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی کے علاوہ سب سیاسی پارٹیوں کے لیڈرز کی آفشور کمپنیاں اور اکاؤنٹس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات ، زرخیز زمین اور محنتی پاکستانیوں کے باوجود اس ملک پسماندگی باعث حیرت ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی پسماندگی ختم کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...