بونیر،جماعت اشاعت التو حید والسنت ملک پور کا اہم اجلاس

بونیر،جماعت اشاعت التو حید والسنت ملک پور کا اہم اجلاس

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اشاعت التو حید والسنت ملک پور کا اہم اجلاس زیر صدارت مولانا مفتی رفیق احمد منعقد ہو ا۔جس میں حافط ولی الرحمان ،مولانا جعفرشاہ ۔اشاعت کے ترجمان مسعود ملک پوری کے علاوہ کارکنوں اور علماء کرام نے شرکت کی ۔ترجمان مسعود ملک پوری نے اجلاس کے بعد مقامی صحافیوں کو بتایا کہ حال ہی میں اشاعت التو حید وسنت کے زیر اہتمام کامیاب پیغام اشاعت کانفرنس پر کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔جبکہ علماء کرام کو ہدایت کی گئی کہ وہ مساجد اور مدارس میں قران کریم کے دروس عام کرنے اور استحکام پاکستان کے لئے اپنی جدو جہد تیز کرے ۔انہوں نے کہا کہ اشاعت التو حید وسنت کا مقصد ملک میں دین اسلام ترویج کرنا ہے ۔اشاعت التو حید وہ سنت علماء کرام کی زیر سایہ ایک دینی جماعت ہے جو پورے ملک میں استحکام پاکستان کے نام سے مختلف پروگرامات کررہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...