دشمن قوتیں سی پیک کو نقصان پہنچا نے کے درپے ہیں:میاں ضیا الرحمان

دشمن قوتیں سی پیک کو نقصان پہنچا نے کے درپے ہیں:میاں ضیا الرحمان

  



ایبٹ آباد ( نامہ نگار)پاکستان کی دشمن قوتیں پاکستان کی تاریخ کے انتہائی اہم منصوبے سی پیک کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔ میاں ضیاء الرحمان ، ممبر صوبائی اسمبلی PML(N)خیبرپختون خواہآج پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں تربیت مکمل کرنے والے افسران کی تقریب تقسیم اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی میاں ضیاء الرحمان نے کہا کے انٹیلی جنس آج پولیس فورس کی بنیادی ضرورت ہے کیونکہ خطہ میں موجود پاکستان کے کئی دشمن اس ملک اورخصوصا پاکستان کی تاریخ کے انتہائی اہم منصوبے سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ اور انٹیلی مہارت کی حامل پولیس فورس دشمن کے ان ناپاک عزاہم کی راہ میں رکاوٹ ڈال کا انہیں ناکام بنا سکتی ہیں ۔ انہو ں نے پولیس فورس کے لیے جدید تربیت کے خصوصی اداروں کے قیام کو ملک و قوم کی عظیم خدمت قرار دیا ۔ انہوں نے سکول کے معیار اور ترقی کی تعریف کرتے ہوئے سکول کے سر براہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس کی صوبے کی عوام کے لئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس اصلاحات کمیٹی کا حصہ رہے ہیں اور آئندہ بھی اس ادارے اور صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے ہر وقت حاضر ہیں ۔ انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارک باد پیش کی اور ان میں اسناد تقسیم کیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر