مردان میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے ،میاں سعید

مردان میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے ،میاں سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیر گڑھ (نمائندہ پاکستان)ضلع مردان میں امن وامان کی حالت بہتر ہوئی ہے۔ڈی ۔پی ۔او میاں سعید اور اے ۔ایس ۔پی تحصیل تخت بھائی علی بن طارق اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالامال افسران ہیں۔ان کی انتھک محنت کی وجہ سے حالات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں۔پولیس تھانوں کو عوام دوست بنانے کیلئے مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار سکالر ممتاز عالم دین خطیب مولانا عبداللہ جان نے تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تھانوں کے سربراہوں اور محرر کو خوش اخلاق اور عوام دوست ہونا وقت کی ضرورت ہے۔تاکہ عوام الناس کو اعتماد پولیس پر بحال ہو۔اور اپنی مسائیل کیلئے بلا خوف وخطر پولیس کے پاس آئے۔پولیس تھانوں کے سربراہ جھوٹ پر مبنی ، من گھڑت اور غیر مصدقہ اطلاعات پر شریف لوگو ں کو بے جاپریشان نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ، چور،منشیات فروش اور سودخور معاشرے کیلئے ناسور ہے۔ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی قابل تحسین ہے۔مولانا عبداللہ جان نے صوبائی حکو مت سے مطالبہ کیا کہ بہترین کارکردگی پر ڈی۔پی۔او ڈاکٹر میاں سعید اور اے ۔ایس ۔پی علی بن طارق کو ترقی دی جائے۔