رہائشی علاقوں میں کارخانہ کسی صورت قبول نہیں ،طارق علی

رہائشی علاقوں میں کارخانہ کسی صورت قبول نہیں ،طارق علی

  



پشاور( کرائمز رپورٹر )ممبرٹاؤن کونسل ون وچیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی سیدطارق علی شاہ نے کہاہے کہ رہائشی علاقوں میں قائم کارخانو کیخلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹاجائیگااورکسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی،تفصیلات کے مظابق ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزجہانگیرپورہ کے مکینوں کے وفد سے کیامقامی افراد نے بتایاکہ علاقہ میں قائم کارخانوکی وجہ سے شدیدذہنی کوفت میں مبتلاہے، رات گئے تک کارخانومیں جاری کام سے مریضوں کو انتہائی کرب سے گزرنا پڑتاہے،مقامی افرادکی شکایات پرکارروائی کی گئی توکارخانہ مالکان نے رات دس بجے تک کارخانے بندکرنے کی یقین دہانی کرائی جس پرعمل نہیں ہورہاہے،اس موقع پر طارق علی شاہ نے وفدکویقین دہانی کرائی کہ نام نہاد تنظیموں کی بلیک میلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،غیرقانونی مقاصدکے حصول کیلئے الزامات کرپٹ افراد کاوطیرہ ہے،رہائشی علاقوں میں واقع تمام کارباروی سرگرمیوں کو عدالت عالیہ کے احکامات کے مطابق فوری طورپرختم کیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ منتخب عوامی نمائندے ہیں قانون کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے جائینگے اورکسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی،

مزید : پشاورصفحہ آخر