بد عنوانیوں کیخلاف عوام کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے :اے ڈی نیب

بد عنوانیوں کیخلاف عوام کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے :اے ڈی نیب

  



پشاور( سٹاف رپورٹر )قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا اوربٹگرام کی ضلعی حکومت کی اشتراک سے بدعنوانی کے موضوعات پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرنیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹرمیاں محمدوقارمہمان خصوصی تھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرقومی احتساب بیورومیاں محمدوقارنے کہاکہ بدعنوانی کیخلاف عوام کوبھی کردارادا کرناچاہئے اور باقاعدگیوں کیخلاف باقاعدہ شکایات درج کیا کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن قوم اورملک کاسب سے بڑامسئلہ ہے جوملک کو دیمک کی مانندچاٹ رہاہے،بدعنوانی نہ صرف ترقی میں رکاوٹ کاباعث ہے بلکہ شدت پسندی کوبھی فروغ دیتاہے اورگھناؤنے جرائم کابھی باعث بن رہاہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہرفردکواس لعنت کیخلاف کلیدی کرداراداکرناہوگا۔میاں محمدوقارنے کہاکہ بدعنوانی کوقائدملت محمدعلی جناحؒ نے1947میں محسوس کیاتھا کہ یہ ملک وقوم کیلئے ایک زہرہے،پاکستان 2013کی نسبت بہت بہترہواہے تاہم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بدعنوانی میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی جونیب کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کوشرح صفرپرلانے کیلئے قومی احتساب بیوروکامیابی سے عمل پیراہے اوربدعنوان عناصرکوقرارواقعی سزادلوانے اورقوم کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...