ٹاؤن کا اشرف رود اور چوک یادگار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ٹاؤن کا اشرف رود اور چوک یادگار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

  



پشاور( کرائمز رپورٹر ) ٹاؤن ون کا اشرف روڈ اور چوک یادگار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ‘ ایک ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ناظم ٹاؤن زاہد ندیم کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم او ٹاؤن ون احسان اللہ‘ ٹی او آر ریاض اعوان‘ اے ٹی او آر ایازدرانی ‘انفورسمنٹ آفیسرارباب شہزادنے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ اشرف روڈ ا ور چوک یادگار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس موقع پر انہوں نے غیر قانونی تعمیرات بھی مسمار کردئیے جبکہ دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک ٹرک سامان بھی برآمدکرلیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...