تحصیل کونسل ثمر باغ نے 12 کروڑ 48 لاکھ بجٹ کی منظوری دیدی

تحصیل کونسل ثمر باغ نے 12 کروڑ 48 لاکھ بجٹ کی منظوری دیدی

  



جندول (نمائندہ پاکستان ) تحصیل کونسل ثمرباغ نے مالی سال 2017-18کیلئے 12کروڑ 45لاکھ روپے بجٹ کی منظوری دیدی ،بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2کروڑ 90لاکھ نئے منصوبوں کیلئے6کروڑ 28لاکھ44ہزار جبکہ غیر ترقیاتی منصوبوں یعنی دفتری اخراجات کیلئے 45لاکھ76ہزار روپے رکھے گئے ہیں ، گذشتہ روز نائب ناظم تحصیل ثمرباغ بشیر الحق کی سربراہی میں بجٹ اجلاس کے دوران تحصیل ناظم ثمرباغ سعید احمد باچہ نے سالانہ بجٹ پیش کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل ثمرباغ کے جملہ ممبران کی مشاورت سے دفتری اخراجات کو بہت کم درجے پر لاکر زیادہ سے زیادہ فنڈ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اجلاس میں خواتین کو بھی بھر پور نمائندگی حاصل ہیں اور خواتین کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا ،اجلاس کے دوران تحصیل میونسپل آفیسر فضل سبحان اور جملہ کونسلران بھی موجود تھے ، اس موقع پر فنانس آفیسر اعزاز اللہ نے بجٹ کی وضاحت کی جسے جملہ کونسلران نے بحث کے بعد اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...