ضلع کونسل نوشہرہ میں 5 ارب 11 کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ پیش

ضلع کونسل نوشہرہ میں 5 ارب 11 کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ پیش

  



نوشہر( بیورورپورٹ )ضلع کونسل نوشہرہ میں سال 2017-2018کا5ارب 11کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے چار ارب تینتیس کروڑ پینتالیس لاکھ دیگر اخراجات کیلئے 48کروڑ59 لاکھ جبکہ ترقیاتی اخرات کیلئے 38کروڑ 7لاکھ ضلع ٹیکس ( سیلری اور اپریشنل اخراجات کیلئے 2کروڑ 21لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ضلع کونسل گرانٹ 47حلقوں میں ترقیاتی کاموں میں خرچ کئے جائیں گے 8کروڑ 5 لاکھ تعلیم صحت کیلئے 3کروڑ 80 لاکھ زراعت کیلئے 4کروڑ 14 لاکھ روپے جبکہ سپورٹس کیلئے 88لاکھ 50ہزار روپے اس سال خرچ کئے جائیں گے جو بعض تیکنیکی وجوہات کی بنا پر خرچ نہیں کئے جاسکے ضلع کونسل نوشہرہ کا بجٹ اجلاس زیر صدارت ضلعی نائب ناظم اشفاق احمد خان منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری ضلع کونسل وحید الرحمان ، اے ڈی بلدیات شرافت گل ،کے علاوہ ضلعی افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کا بجٹ بناتے وقت اس امر کو مد نظر رکھا گیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا بہتر طرز حکمرانی مثبت تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کا عزم عیاں ہو ضلع نوشہرہ کی تعمیر و ترقی کو ممکن بنانے کیلئے موجودہ ضلعی حکومت اپنی بساط سے بڑھ کر کوشش کررہی ہے ہم تعلیم ،صھت ، اب نوشی ، نکاسی آب ،سڑکوں کی تعمیر زراعت ، خواتین کی ترقی کھیلوں کے فروغ عوامی فلاح و بہبود روز گار کی فراہمی توانائی کے منصوبوں اور عوام کو دیگر سہولیات کی فراہمی ہمارے ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے 66لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں تمام ممبران کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اخراجات میں سو فیصد کمی کرکے نوشہرہ کینٹ میں ضلعی سیکرٹریٹ پر خرچ کیا جس میں بہت جلد ضلع کونسل کا اجلاس طلب کیا جائیگا آخر میں ضلع کونسل کے اپوزیشن لیڈر ملک جمعہ خان نے ایک قراردا پیش کی جس میں ڈی پی او چمن ساجد مہمند شہید کوبلوچستان حکومت کی طرف سے ہیلی کاپٹر فراہم نہ کرنا اور انکی میت بائی روڈ لاکر انکے پورے خاندان اور خیبر پختونخوا کے عوام کی تزلیل کی ہے اور یہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرائی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...