خواتین کو عملی سیاست کیلئے تیار کرنے کا سہرا فخر افغان باچا خان کے سر ہے :شازیہ اورنگزیب

خواتین کو عملی سیاست کیلئے تیار کرنے کا سہرا فخر افغان باچا خان کے سر ہے ...

  



پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں بنائی گئی خواتین کی کمیٹی نے آئندہ الیکشن کیلئے خواتین کو مزید متحرک کرنے کیلئے پی کے 23اور پی کے 24مردان کا دورہ کیا ، اس موقع پر نائب صدر شاہدہ بی بی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں مردان سے جائنٹ سیکرٹری شبینہ سمیت خواتین کمیٹی کی ممبران شازیہ اورنگزیب ، سیکرٹری شگفتہ ملک ، ارم فاطمہ، یاسمین ضیاء اور خورشد بیگم نے شرکت کی ، کمیٹی کی چیئر پرسن شازیہ اورنگزیب اور سیکرٹری شگفتہ ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے ،اور اے این پی ہمیشہ سے خواتین اور مردوں کی برابری پر یقین رکھتی ہے جبکہ خواتین کوعملی سیاست میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار کرنے کا سہرا فخر افغان باچاخانؒ کے سر ہے جنہوں نے خدائی خدمتگار تحریک کے ذریعے خواتین کو میدان عمل میں نکلنے کی تعلیم دی، انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور میں جو اہم کارنامے انجام دیئے ہیں اُن سے خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ، انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ عوام کے بہتر مستقبل کیلئے اسفندیار ولی خان کی قیادت میں سرخ جھنڈے تلے متحد ہو جائیں ،کیونکہ آنے والا دور اے این پی کا ہے، اجلاس سے یاسمین ضیاء ، خورشد بیگم اور ارم فاطمہ نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...