صوابی میں لوڈ بندوق صاف کرنے کے دوران چل جانے سے ماں جاں بحق، بھائی شدید زخمی

صوابی میں لوڈ بندوق صاف کرنے کے دوران چل جانے سے ماں جاں بحق، بھائی شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ) موضع گندف ضلع صوابی میں لوڈ بندوق صاف کرنے کے دوران چل جانے سے ماں جاں بحق جب کہ بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ عبدالرحمن سکنہ گندف نے تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا نعمان گھر کے اندر لوڈ بندوق صاف کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک چل جانے سے ان کی والدہ مسماۃ (ر) زوجہ عبدالرحمن موقع پر جاں بحق جب کہ بھائی عدنان ولد عبدالرحمن شدید زخمی ہو گیا۔ آئی ڈی ایس پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#