بٹ خیلہ ،بارش کا پانی جوتوں کے دکان میں داخل ہونے سے 4 لاکھ کا نقصان

بٹ خیلہ ،بارش کا پانی جوتوں کے دکان میں داخل ہونے سے 4 لاکھ کا نقصان

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) بٹ خیلہ بازار میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی غریب دوکاندار محمد اعجاز کے جوتوں کے دکان میں بارش کا پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے غریب دکاندار کے چار لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا متاثرہ دکاندار نے ضلعی اور صوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطا بق مون سون کے حالیہ بارشوں سے تحیصل بٹ خیلہ میں تباہی مچادی ہے بٹ خیلہ میں نکا سی اب کے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہو گیا جسکی وجہ سے گلف شوز کو مالک محمد اعجازکے چار لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا متاثرہ دکاندار نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل بھی میرے دکان میں بارش کا پانی داخل ہو گیا تھا جس میں میرا ایک لاکھ50 ہزار روپے کا نقصان ہوا تھا اور حوالے سے مقامی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے اعلی حکام کو اگاہ کیا تھا مگر اسکے باوجود نکاسی اب کیلئے کوئی اقد امات نہیں اٹھائے گئے جسکی وجہ سے بارش کا پانی دوبارہ میرے دکان میں داخل ہو گیا جس سے مجھے مذید دو لاکھ50 ہزار روپے کا نقصان اٹھا نا پڑا متاثرہ دکاندار محمد اعجاز نے ضلعی اور سوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...