ڈیرہ ،نیبرہڈ کونسل گاڑیبان سٹی میں مالی بے قاعدگیاں اورخرد برد

ڈیرہ ،نیبرہڈ کونسل گاڑیبان سٹی میں مالی بے قاعدگیاں اورخرد برد

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ نیبر ہڈ کونسل ،محلہ گاڑیبان ڈیرہ سٹی میں مالی بے قاعدگیاں، پانچ لاکھ کے غیر ترقیاتی فنڈ میں خرد برد صفائی کے لئے مختص فنڈکو کونسل کی مرضی کے بغیر استعمال کیا گیا کونسل میں گندگی کے ڈھیر ،اینٹی کرپشن میں درخواست دائر ریکارڈ جمع کرادیا گیا وزیر مال علی امین گنڈہ پور سے ایکشن لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق محلہ گاڑیبان کے یوتھ کونسلر محمد وقار لغاری نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دس گیارہ ماہ سے ناظم نے کوئی اجلاس نہیں بلایا عوام اپنے کاموں کیلئے رل گئی دفتر کے کرائے کا بوجھ کونسل کو برداشت کرنا پڑا ناظم ،نائب ناظم اور سیکرٹری مل کر فرضی قراردادوں کے زریعے پانچ لاکھ غیر ترقیاتی فنڈ سے دفتر کیلئے انتہائی مہنگے داموں سامان خرید کر اور زاتی گھر کو کونسل کا دفتر بنا کر تمام فنڈ ٹھکانے لگادیا اور ترقیاتی فنڈ میں سے مختص کیئے گئے ایمر جنسی فنڈ کو 185000کونسل کی منظوری کے بغیر خرچ کر لیا عوامی خدمت کیلئے اور مختلف کاموں کی نگرانی کیلئے رولز کے مطابق کونسلرز پر مشتمل کمیٹیاں بنانی تھیں مگر اپنی من مانی کرنے کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی ہماری کونسل اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے بجلی کی کمزور تاریں لٹک رہی ہیں کسی وقت بھی ٹوٹ کر انسانی جان کا ضیاع ہوسکتا ہے نکاسی کے نالے اٹے ہوئے ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ان تمام کاموں کے متخص فنڈ کو ناظم ،نائب ناظم اور سیکرٹری ہضم کر گئے کونسلروں کی کوئی سنوائی نہیں آخر تنگ آکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات کو تفصیلات کے ساتھ درخواست دائر کی گئی اے ڈی بلدیات نے معاملے کی سنگین نوعیت کو سامنے رکھتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو بھجوادی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام ریکارڈ طلب کر لیا اور جلد ہی ان لوگوں کے خلاف اینٹی کرپشن عدالت میں پٹیشن دائر کی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...