بٹ خیلہ میں 18 سال سے کم عمر ڈرائیوروں کی بھر مار ،انتظامیہ خاموش

بٹ خیلہ میں 18 سال سے کم عمر ڈرائیوروں کی بھر مار ،انتظامیہ خاموش

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں اٹھاہ سال سے کم اوربغیرلائسنس رکشہ ڈرائیوروں موٹرسائیکل اوردیگرگاڑیوں کے ڈرائیوروں کی بھرمار لوگوں کوسخت مشکلات کاسامنامالاکنڈانتظامیہ کے اعلیٰ حکام نوٹس لیں عوامی حلقوں کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ایشیاء کے سب سے بڑے بغیرچوک بازاربٹ خیلہ میں اٹھارہ سال سے کم اوربغیرلائسنس رکشہ ڈرائیوروں موٹرسائیکل سواروں اوردیگرگاڑیوں کی ڈرائیوروں کی بھرمار کی وجہ سے بازارمیں پیدل جانامشکل ہوگیا ہے جبکہ روڈایکسٹیڈنٹ بھی معمول بن چکاہے علاقے کے عوامی حلقوں نے مالاکنڈانتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرمختلف مقامات پرناکہ بندی کرکے بغیرلائسنس اوراٹھارہ سال سے کم ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...