مجاہد برکاتی نڈر،دیانت دار اور اصولوں کے پابند انسان تھے :صفوان اللہ

مجاہد برکاتی نڈر،دیانت دار اور اصولوں کے پابند انسان تھے :صفوان اللہ

  



کراچی (پ ر)کراچی کے ممتاز طبیب معروف سماجی رہنما اور ادبی سرگرمیوں کے متحرک شخصیت مجاہد احمد برکاتی کے لئے شہر قائد کلچر ل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں سید صفوان اللہ نے صدارتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور اؒ لاقی اعتبار سے کمزور معاشرہ میں مجاہد برکاتی ایک نذر ، بیباک اور اصولوں پر ڈٹ جانے والے انسان تھے ۔ انہوں نے طب و فلاح و بہبود سیاست اور ادب کے شعبہ میں دیانتداری سے اپنا کردار ادا کیا ۔ مسعود برکاتی نے کہا کہ وہ مہ وقت مصروف رہتے اور گھریلوں معاملات میں بھی اپنے موقف پر ڈٹ جانے والے اسلامی اقدار کے فروغ باہمی رواداری کے قیام کو زندگی کا مقصد دسمجھتے تھے ۔ رضوان صدیقی اور مظفر خان نے آرٹس کونسل کی انتخابی سرگرمیوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر بلند اقبال نے کی جبکہ ظفر محمد خان ، عمر برکاتی ، اسلم خان ، مظفر ہاشمی ، پروفیسر ہارون رشید ، محمد اقبال خان ، قندیل جعفری ، غزالہ عارف ، عمر برکاتی ،مظفر عباس ، فہیم صدیقی ، اویس ادیب انصاری ، مختار برکاتی ، فہیم برنی ، زیڈ ایچ خرم نے بھی تقاریر کیں ۔ اس تعزیتی اجلاس میں بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی ۔ جن میں امین یوسف ،مبشر میر ، ڈاکٹر توصیف احمد خان ، پروفیسر انیس زیدی ، عبدالعزیز جاکتنہ والا ،مشتاق بھٹی ، طارق شاہ ، راشد لطیف ، عامر مسعود شیخ ،قیصر وجدی ، کفیل احمد ، اطہر اقبال ، فاروق صدیقی ، عبدالباسط ، حلیم شرر ،رونق حیات ،سعید الدین سعد ،سجاد ہاشمی ، آصف انصاری ،یاسمین عباس ،طلعت ،وسیم ساغر ،توقیر سبزواری ،آصف اعجاز ، شاہد رضا،وقار زیدی شامل تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...