وزیراعظم نواز شریف کو اپنے اعمال کی سزا مل رہی ہے ،ضیاالحسن لنجار

وزیراعظم نواز شریف کو اپنے اعمال کی سزا مل رہی ہے ،ضیاالحسن لنجار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن النجار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پیپلزپارٹی کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے اعمال کی وجہ سے ہل رہی ہے۔گورنر کو آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے بل پر دستخط کرنے چاہئے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سرونٹس کے متعلق قوانین کا جائزہ اجلاس کہ بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا دفاع کیاہے اورموجودہ صورتحال میں بھی جمہوری سسٹم کو بچانے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی جانب سے واپس کئے گئے نیب قوانین کی منسوخی کا بل ممکن ہے کہ آئندہ ہفتے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلاکر دوبارہ اس میں پیش کیاجائے۔ وزیرقانون نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ عدالتوں اور دیگر تمام اداروں کو تالے لگاکر تمام اختیارات نیب کے حوالے کئے جائے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں کی کلیکشن کرنااور بلدیاتی اداروں کی آفسوں پر چھاپے مارنہ نیب کا اختیار نہیں۔ضیاء الحسن النجار کا کہناتھاکہ سول سرونٹس کے قوانین میں ترمیم کسی ایک شخص کیلئے بلکہ تمام ملازمین کے سروس اسٹریکچر کو بہتر بنانے کیلئے ہے۔قانون کے مسودے کی تشکیل کیلئے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کی سربراہی میں چاررکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے