نوازشریف کی حکومت خطے کی سیاسی تاریخ بدل رہی ہے ،علی اکبر گجر

نوازشریف کی حکومت خطے کی سیاسی تاریخ بدل رہی ہے ،علی اکبر گجر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ لاشوں کا کاروبار کرنے والوں کا میدان نہیں بننے دیں گے. پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کی جراتمندانہ قیادت میں کراچی کا امن اور پاکستان کے طول وعرض میں جگمگا تی روشنیاں ماند نہیں پڑنے دے گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) ت ملک کی ہی نہیں خطے کی سیاسی تاریخ بدل رہی ہے. سیاسی جدوجہد اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کی نئی روایات قائم کر کے ہم پاکستان میں جوڑ توڑ اور سازشوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے.پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاسی قوت سے خوفزدہ سیاست کے بارہویں کھلاڑی اقتدار تک پہنچنے کے لئے ہر جائز ناجائز حربہ استعمال کرنے والے مت بھولیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف ریاست پاکستان کی بقا سلامتی اور استحکام کی ضمانت کا نام ہے. آنے والے دن سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلیوں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عظیم الشان کامیابیوں کا پیغام لائیں گے۔ آئندہ سندھ حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اس کے اتحادی بنائیں گے اور تیس سالوں کی کرپشن نا اہلی اور خاندانی مفادات کی سیاست کا خاتمہ کریں گے. پاکستان میں چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کے عادی سیاست دان اپنی سیاسی زندگی کی آخری اننگ کھیل رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کی سیاست کی ابجد میں تاریخی تبدیلیاں لاکر پاکستان ہی نہیں خطے کے سیاسی قاعدے سے جھوٹ الزامات اور سازشوں کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی. علی اکبر گجرنے کہا کہ سندھ کی سیاست کو امن اور تحفظ کی چھتری فراہم کرنے کا کارنامہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے سر انجام دیا جس کے سائے میں آج وہ لوگ بھی سیاسی پہلوان بننے کے دعوے کر رہے ہیں جنہیں بندوق اور بوری کے ٹھیکیداروں نے کبھی اپنے گھر میں بھی سیاست نہیں کرنے دی. میاں محمد نواز شریف کی جرات اور بہادری کا اعتراف کرنے کی بجائے ہمارے خلاف سازشیں کرنے والون کے مقدر میں ملک تو کجا کسی یونین کونسل کا اقتدار بھی دور دور تک کہیں نظر نہیں آتا کیونکہ پاکستان کے بیس کروڑ غیور عوام مملکت پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے مدبر رہنما میاں محمد نواز شریف کے سوا کسی کو اپنی قیادت کا اہل نہیں سمجھتے.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر