طیب اردگان کی اپیل پر آج یوم درود منایاجائے گا،زبیر صدیقی

طیب اردگان کی اپیل پر آج یوم درود منایاجائے گا،زبیر صدیقی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ 15جولائی کے دن کوترک صدر طیب اردگان کی کال پر یوم درود پاک کے طور پر منایا جائے اورانجمن طلبہ اسلام کے تمام یونٹ اوراضلاع باقائدہ محافل برائے درود پاک منعقد کریں گے، پوری دنیا میں جب ایک ہی لمحے میں کڑوروں بلکہ اربوں درود پاک کے نذرانے پیش کئے جائینگے تو انشاء اللہ امت مسلمہ پر اللہ عزوجل کی خاص رحمت نازل ہوگی اور حضور اکرم ﷺ کی خاص توجہ ہوگی،جامعہ غوثیہ گلشن اقبال میں منعقدہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عثمان محی الدین نورانی نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں طے پانے والے اہم فیصلوں کے مطابق نئی قیادت کے انتخاب کے اراکین کا انتخابی اجلاس اکتوبر کے آخری عشرے میں صوبے پنجاب کے شہر ساہیوال میں منعقد ہوگا،اراکین کے انتخابی اجلاس کے اگلے روز ساہیوال شہر میں مرکزی کنونشن بھی منعقد کیا جائے گا،جولائی کے مہینے کوامام انقلاب قائد ملت اسلامیہ قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی علیہ رحمہ کی یاد میں کانفرنسز، جلسے، سیمینار منعقد کر کے منایا جائے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر