کراچی ،مہاجرقومی موومنٹ نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا

کراچی ،مہاجرقومی موومنٹ نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان ) کی جا نب سے 23جولائی کو بیت الحمزہ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی ۔عوامی رابطہ مہم کا آغاز سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے لانڈھی کے مختلف علاقوں میں کتابچہ تقسیم کرکے کیا ۔ اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر قوم کو تقسیم کرنے کی تمام تر سازشیں خاک میں مل چکی ہیں ،قوم ایک بار پھر ناصرف متحد ہوچکی ہے بلکہ 23جولائی کو ہونے والا جلسہ عام اس حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا ۔شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر قوم کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کی اوقات دنیا جانتی ہے ، زمانے بھر کے ٹھکرائے اور کرپشن کی گندگی میں لتھڑے لوگوں کو جواب دے کر وقت ضائع نہیں کریں گے ۔ شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کوسیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے دلچسپی ہے نہ پارلیمانی سیاست کی فکر ،ہمارا مقصد صرف اپنی قوم کو متحد اور منظم کرنا ہے جس کا پہلا مظاہرہ 19مئی کو آرسی ڈی گراؤنڈ میں خواتین جلسے کی کامیابی کی صورت کیا گیا اور دوسری بار طاقت ان شاء اللہ 23جولائی کو بیت الحمزہ گراؤنڈ میں دکھائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر