مقصود بٹرکی زیرحراست بیوی اور بیٹے کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مقصود بٹرکی زیرحراست بیوی اور بیٹے کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سینئر وکیل مقصود بٹر کی حراست سے اس کی مبینہ بیوی عائشہ اور بیٹے کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس سردار نعیم احمد نے لاپتہ خاتون عائشہ کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ کی شادی سینئر وکیل مقصود بٹر سے ہوئی اور اب دسمبر 2016 ء سے عائشہ اور اس کا بیٹا عالیان لاپتہ ہیں، انہیں بازیاب کرایا جائے۔ مقصود بٹر ایڈووکیٹ اور دیگر ملزموں کی طرف سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کیس کی مدعیہ نے ملزموں کے حق میں سیشن عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا ہے اور بیان کی بنیاد پر تمام ملزموں کی ضمانتیں بھی منظور ہو گئیں ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بازیاب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر