تجاوزات ختم نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیر سید کو نوٹس

تجاوزات ختم نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیر سید کو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہر بھر سے تجاوزات ختم نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیر سید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری اجمل علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا تھا کہ فیروز پور روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراؤں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے لیکن سیاسی دباؤ کی وجہ سے تجاوزات کا خاتمہ نہیں کیا جا رہا ،ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

تجاوزات

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...