تحریک انصاف کی لاہور سے ’’وزیر اعظم استعفیٰ دو ‘‘مہم شروع

تحریک انصاف کی لاہور سے ’’وزیر اعظم استعفیٰ دو ‘‘مہم شروع

  



لاہور(آئی این پی) پاکستان تحر یک انصاف نے وزیر اعظم نوازشر یف سے استعفیٰ کیلئے ان کے خلاف مساجد کے باہر بھی مہم شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وزیر اعظم استعفیٰ دو مہم شروع، پی ٹی آئی کینٹ تنظیم نے مساجد کے باہر پمفلٹ تقسیم کیے اور بچوں نے گونواز گو کے نعرے لگائے۔ تحر یک انصاف کینٹ کے ذمہ داروں نے فورٹ ولاز سوسائٹی کینٹ کی مساجد میں پمفلٹس تقسیم کیے جن پر وزیر اعظم استعفیٰ دو لکھا گیا ہے اور عمران خان کی تصویر بھی پمفلٹ پر نمایاں ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے کہا کہ اگر اگلے جمعہ تک نوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو پمفلٹ تقسیم کرنے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا ۔

پمفلٹس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...