این اے 260 پر ضمنی انتخاب ,196پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، جے یو آئی کی سبقت

این اے 260 پر ضمنی انتخاب ,196پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، جے یو ...
این اے 260 پر ضمنی انتخاب ,196پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، جے یو آئی کی سبقت

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 پر ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت  ختم ہو نے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، 196  پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیدوار عثمان بادینی 39ہزار  852 ووٹ کی برتری کے ساتھ آگے ہیں اور ان کے مدمقابل بی این پی کے بہادر خان مینگل 27 ہزار 629 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پشتونخوا میپ کے امیدوار 13 ہزار 408 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں ، اس انتخابی مقابلے میں 17 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبل این اے 260 میں سارا دن پولنگ جار ی رہی اس حلقے کے  4لاکھ 60ہزار202 ووٹرز کیلئے 407 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے ۔ضمنی انتخاب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 17 امیدوار ان  نے حصہ لیا۔ ضمنی انتخاب کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرتے ہوئے  دفعہ 144 نافذ تھا  جبکہ تعلیمی اداروں میں تعطیل رہی۔ ووٹرز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایک ہزار112 پولیس ، 2ہزار 442 ایف سی ، اور لیویز کے 516 اہلکار تعینات رہےجبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو سٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال کے بعدخالی ہونے والی نشست این اے 260 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاریرہا۔ 

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں


loading...