آج سے پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت بیشتر مقامات پر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا

آج سے پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت بیشتر مقامات پر بارشوں کا سلسلہ ...
آج سے پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت بیشتر مقامات پر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج سے پیر کے دوران زیریں سندھ(میررپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن) میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کردی ۔

فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق اتوار سے منگل کے دوران بلوچستان(ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن)میں اکثر مقامات پر،اتوار سے بدھ کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارشیں ہونگی ۔بارشوں کے باعث مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں پڑھیں، چودھری نثار کے تحفظات پر وزیر اعظم نوازشریف بھی بول پڑے ، کھری کھری سنا دیں

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی میں 45،سبی 43اور دادو 42جبکہ لاہور میں کم سے کم 26، اسلام آباد 25، کراچی 27،پشاور 24، کوئٹہ 20،گلگت 17اور چترال میں 22ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں