سعودی عرب اور برطانیہ نے جے آئی ٹی ارکان کو نواز شریف کے خلاف تحقیقات کیلئے ویزے جاری نہیں کیے: مبشر لقمان

سعودی عرب اور برطانیہ نے جے آئی ٹی ارکان کو نواز شریف کے خلاف تحقیقات کیلئے ...
سعودی عرب اور برطانیہ نے جے آئی ٹی ارکان کو نواز شریف کے خلاف تحقیقات کیلئے ویزے جاری نہیں کیے: مبشر لقمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان نے سعودی عرب کے ویزہ کے حصول کیلئے درخواست دی تھی مگر جے آئی ٹی کو ویزے جاری نہیں کیے گئے جبکہ برطانیہ نے بھی پہلے تو ویزے جاری نہیں کیے تاہم حتمی رپورٹ جمع ہونے کے اگلے ہی روز ویزے جاری کردیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ حکومت بھرپور کوششیں کر رہی ہے کہ کسی طرح آرمی کو تمام معاملات میں گھسیٹ لیا جائے تاکہ وہ سیاسی شہید کا رتبہ حاصل کر سکیں۔ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اس طرح کے اقدامات انتہائی شرمناک ہیں۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپٹ حکومت بچانے اور کسی بھی قسم کی تحقیقات سے بچنے کیلئے ملک کو تباہ کر رہے ہیں ۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے خلاف تحقیقات کیلئے سعودی عرب نے جے آئی ٹی کے ارکان کو کبھی ویزہ جاری نہیں کیا۔

دوسری طرف انہی جے آئی ٹی ارکان کو برطانیہ نے بھی پہلے تو ویزہ جاری نہیں کیا لیکن جب اس نے 10 جولائی کو جب اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی تو اس کے اگلے ہی روز 11 جولائی کو ویزے جاری کردیے کردیے گئے۔

مزید :

لاہور -