”شادی کیلئے تیار ہوں مگر۔۔۔ “،ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایسی بات لکھ دی کہ شعیب ملک بھی حیران رہ جائیں گے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی بلے باز شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا کو باخوبی استعمال کرنا جانتی ہیں جنہوں نے انسٹا گرام پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ شادی پر جانے کیلئے مشرقی طرز کا لباس پہنے نظر آرہی ہیں ، ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پرتصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا ہے، ثانیہ مرزا نے تصاویر کیساتھ لکھا ہے کہ ”شادی کیلئے تیار ہوں مگر اپنی نہیں “۔
تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ثانیہ مرزا کسی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے تیار ہو رہی ہیں اور اس کیلئے انہوں نے یہ خصوصی ڈریس بھی تیار کرایا ہے۔
عموماُُ ٹراﺅزر شرٹ یا ٹینس کے کھیل کے حوالے سے مخصوص کٹ پہنے نظر آنے والی ثانیہ مرزا کو اس مشرقی لباس میں دیکھ کر مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے جن کا کہنا ہے کہ ثانیہ مراز اس لباس میں بے حد خوبصورت اور جازب نظر دکھائی دے رہی ہیں۔